عالمی خبررساں ادارے رائٹرز نے ایرانی خبر ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے باعث بند کیا گیا ہے۔

خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز امریکا کی مبینہ دھوکا دہی کی وجہ سے بند کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ امریکا نے اپنے وعدے کی کھلی خلاف ورزی کی اور مفاہمتی یادداشت کی پہلی شرط ہی پوری نہیں کی۔

بیان کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش کی ایک وجہ اسرائیل کی جانب سے لبنان میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی بھی ہے۔

ایرانی فوج کے مرکزی ہیڈکوارٹر نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش پہلا قدم ہے، اگر جارحیت جاری رہی تو مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے۔