اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں ابراہیم عزیزی نے 1979 کے ایرانی انقلاب کے بعد کے دور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مہمان نوازی کے 47 سال اب ہمیشہ کے لیے ختم ہو چکے ہیں۔
Trump has finally achieved his dream of regime change —but in the region s maritime regime!
— ابراهیم عزیزی (@Ebrahimazizi33) March 31, 2026
The Strait of Hormuz will certainly reopen, but not for you; it will be open for those who comply with the new laws of Iran.
The 47 years of hospitality are over forever.
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بالآخر حکومت کی تبدیلی کا اپنا خواب پورا کر لیا ہے، تاہم یہ تبدیلی خطے کے سمندروں پر اثر انداز ہوئی ہے۔
اس سے قبل پیر کے روز ایران کی قومی سلامتی کمیٹی نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے ٹول وصول کرنے کے منصوبے کی منظوری دی تھی۔






