سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری ایک بیان میں لاریجانی نے کہا کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم کی مسخرہ حرکات میں آ کر ٹرمپ نے امریکی عوام کو ایران کے خلاف ایک غیر منصفانہ جنگ میں دھکیل دیا ہے۔ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ سے سوال کیا کہ اب ان کے لیے امریکا سب سے پہلے ہے یا اسرائیل؟
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران پر بڑے پیمانے پر حملے کیے اور اس کے بعد ملک کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنانا جاری رکھا ہوا ہے۔
The story continues. The martyrdom of Imam Khamenei will exact a heavy price from you. God willing. pic.twitter.com/ktuPrm087t
— Ali Larijani | علی لاریجانی (@alilarijani_ir) March 4, 2026
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا جانتا تھا کہ اسرائیل کارروائی کرنے والا ہے اور امریکی افواج پر ممکنہ ایرانی حملوں کے پیش نظر امریکا نے پیشگی اقدامات اٹھائے۔






