منی پور پولیس کے مطابق یہ واقعہ کُکی اور ناگا گروہوں کے درمیان تصادم کا نتیجہ ہے۔ اس سے قبل ناگا سے وابستہ مسلح افراد نے کُکی کسانوں پر حملہ کر کے دو افراد کو اغوا کر لیا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ منی پور کی عوام مودی کی ظالمانہ پالیسیوں سے مایوس ہو کر بھارت سے آزادی کے مطالبات کر رہی ہے۔ ان کے مطابق جاری بدامنی اور تصادم کا سلسلہ اگر نہ روکا گیا تو یہ بھارت سے علیحدگی کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔
منی پور میں ہونے والے یہ واقعات مودی کی ہٹ دھرمی، علیحدگی پسند تحریکوں کے ساتھ غیر مؤثر مذاکرات اور بھارت کی داخلی پالیسیوں کی ناکامی کی عکاسی کرتے ہیں۔







