امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے یہ پیغام براہِ راست ایرانی قیادت تک پہنچا دیا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز بند کی گئی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
ٹرمپ نے کہا کہ اگر تم نے آبنائے ہرمز بند کی تو تمہارا ملک نہیں بچے گا، تم اپنے ملک تک واپس بھی نہیں پہنچ سکو گے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ اگر ایران کے ساتھ معاہدہ نہ ہوا تو امریکا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ٹیکس (ٹول) بھی عائد کر سکتا ہے۔
انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو ہم آبنائے ہرمز کا کنٹرول بھی سنبھال سکتے ہیں۔
🔴 US President Donald Trump’s latest threat against Iran has halted US-Iran talks in Switzerland and cast doubt over whether the negotiations will continue, Iran’s state-affiliated Tasnim news agency reports, citing an “informed source”
— Al Arabiya English (@AlArabiya_Eng) June 21, 2026
🔴 In a Truth Social post earlier, Trump… pic.twitter.com/oyCvSh3C6C
فاکس نیوز کے مطابق، جب ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے یورینیم افزودگی کے حق سے متعلق بیان پر ردعمل طلب کیا گیا تو ٹرمپ نے کہا کہ انہیں اپنی زبان پر قابو رکھنا چاہیے، ورنہ ہم باقی ملک کا بھی کنٹرول سنبھال سکتے ہیں۔
اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ ایران کو لبنان میں بھاری معاوضہ لینے والی اپنی پراکسیز کو مشکلات کھڑی کرنے سے فوری روکنا چاہیے۔
امریکی صدر نے دھمکی دی کہ ایران نے ایسا نہ کیا تو ہم ایران کو پچھلے ہفتے کی طرح دوبارہ پوری قوت سے نشانہ بنائیں گے۔






