تفصیلات کے مطابق فرانس کے کئی بڑے شہروں میں درجہ حرارت ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا ہے، جب کہ یورپ کے مختلف ممالک بھی شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں ہیں۔
Heatwave In Europe: 18 People Die In France As Temperature Soars 40°C, UK, Spain, Italy Issue Alert pic.twitter.com/ephv4O3R10
— LEFT Entertainment- Warroom Attacks 👁️🤔 (@dhivaka_gorky) June 23, 2026
فرانس کی وزیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان، مارینا فراری نے فرانسیسی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ہیٹ ویو کے دوران غیر محفوظ مقامات پر تیراکی کو معمولی نہ سمجھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں لوگ گرمی سے بچنے کے لیے دریاؤں اور نہروں کا رخ کر رہے ہیں، تاہم وہ اس سے وابستہ خطرات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے۔
فرانس کے محکمۂ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک میں جون کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔
40 drown in France as Europe’s heatwave turns deadly - https://t.co/a82y3TGOXJ #Cyprus #France #Europe #heatwave #Weather
— Kathimerini Cyprus English Edition (@knews_cy) June 23, 2026
فرانس کے ساتھ ساتھ اسپین اور اٹلی بھی شدید گرمی کی اس لہر سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہیں۔
دوسری جانب جرمنی میں بھی ڈوبنے کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں، جب کہ ملک میں ہفتے کے اختتام تک درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
جرمن لائف سیونگ ایسوسی ایشن کے مطابق جمعے سے اتوار کے دوران تیراکی کے مختلف واقعات میں کم از کم 6 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔







