ایرانی خبر رساں اداروں مہر اور فارس کے مطابق صوبہ ہرمزگان کے ساحلی شہر سیرک اور اہم بندرگاہی شہر بندر عباس میں یکے بعد دیگرے دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

مہر نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ بندر عباس کے قریب ایرانی فضائی دفاعی نظام متحرک ہو گیا اور مبینہ طور پر  دشمن اہداف  کو نشانہ بنانے کی کارروائی کی گئی، تاہم حملوں کی نوعیت یا ممکنہ نقصان کی فوری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے مہر نے دعویٰ کیا ہے کہ بدھ کے روز امریکی حملوں میں دو ایرانی ماہی گیر جاں بحق اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے ماہی گیروں کی شناخت امید عربی اور مرتضیٰ ہرمزی کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ تاحال امریکی حکام کی جانب سے ان دعوؤں پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔