افغان میڈیا نے مقامی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت مولوی نعمان کے نام سے ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جمعے کے روز کابل کے علاقے بوٹخاک میں مولوی نعمان کے گھر کے اندر پیش آیا۔ دھماکے کے نتیجے میں مولوی نعمان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہوا۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان حکام نے تاحال واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی دھماکے کی وجہ واضح کی گئی ہے تاہم شبہ ہے کہ دھماکا گیس سلنڈر میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا۔