ویڈیو میں نیتن یاہو کافی کا کپ اٹھاتے ہوئے عبرانی زبان کے لفظ "ڈیڈ" پر لفظی کھیل کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ عبرانی سلیگ میں یہ لفظ کسی چیز یا شخص کے بارے میں "دیوانہ وار پسند کرنے" کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے۔
نیتن یاہو نے اپنے معاون سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کافی بہت پسند ہے۔ آپ جانتے ہیں کیا؟ میں اپنے لوگوں سے بھی دیوانہ وار محبت کرتا ہوں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ویڈیو کے مقام کی تصدیق کیفے کی فائل تصاویر سے کی گئی، جن کے اندرونی مناظر ویڈیو سے مطابقت رکھتے ہیں۔ اس دورے کی تاریخ کی تصدیق بھی اتوار کو کیفے کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی متعدد ویڈیوز اور تصاویر سے ہوئی۔
امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر 28 فروری کو حملوں کے آغاز کے بعد نیتن یاہو کم از کم دو ایسے شہروں کا دورہ کر چکے ہیں جو ایرانی میزائل حملوں کا نشانہ بنے تھے۔
اس کے علاوہ انہوں نے ایک اسپتال، بندرگاہ اور فوجی اڈوں کا بھی دورہ کیا، تاہم ان دوروں کے دوران میڈیا کو محدود رسائی دی گئی اور زیادہ تر ویڈیوز وزیرِاعظم کے دفتر کی جانب سے جاری کی گئیں۔
واضح رہے کہ جنگ کے آغاز کے بعد اسرائیل میں ہنگامی حفاظتی پابندیاں نافذ ہیں، جن کے تحت عوامی اجتماعات پر پابندی ہے اور بیشتر شہری گھروں یا پناہ گاہوں کے قریب رہنے پر مجبور ہیں جبکہ ملک کے کئی علاقوں میں تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔






