وزارتِ صحت نے بتایا کہ زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ تاہم عالمی نشریاتی ادارے بی بی سی کا کہنا ہے کہ وہ لبنانی حکام کی جانب سے جاری کردہ ان اعداد و شمار کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکا۔

دوسری جانب ایران کے طاقتور عسکری ادارے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحرین میں واقع ایک امریکی فوجی اڈے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے جاری بیان کے مطابق یہ کارروائی ان غیر مصدقہ اطلاعات کے ردعمل میں کی گئی جن میں کہا گیا تھا کہ امریکا نے آبنائے ہرمز کے قریب ایک جزیرے پر قائم میٹھے پانی کے پلانٹ کو نشانہ بنایا تھا۔ وزارت برائے داخلہ بحرین نے کہا ہے کہ ممکنہ حملے کے خطرے کے پیش نظر ملک میں ہنگامی سائرن بجائے گئے اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دی گئی۔

وزارت برائے داخلہ بحرین نے کہا ہے کہ ممکنہ حملے کے خطرے کے پیش نظر ملک میں ہنگامی سائرن بجائے گئے اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دی گئی۔

مزید پڑھیں: پڑوسی ممالک کے خلاف کسی قسم کے حملے یا میزائل کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں ہے: ایران

وزارتِ داخلہ کے مطابق دارالحکومت مناما میں ایک گھر اور اس کے آس پاس کی عمارتوں کو ایک حملے میں جزوی نقصان پہنچا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سول ڈیفنس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر آگ پر قابو پانے اور صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق حالیہ پیش رفت سے خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔