رپورٹس کے مطابق ان سائبر حملوں کے باعث متعدد اہم خبر رساں اداروں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی خدمات متاثر ہوئیں، جس سے آن لائن خبروں کی فراہمی میں خلل پیدا ہوا۔ متاثر ہونے والی ویب گاہوں میں سرکاری خبر ایجنسی ارنا اور نیم سرکاری خبر ایجنسی ایسنا شامل ہیں، جبکہ فارس نیوز ایجنسی نے بھی تکنیکی خرابیوں کی تصدیق کی ہے۔
اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ بعض ویب سائٹس وقتی طور پر معطل رہیں یا صارفین کے لیے ان تک رسائی محدود کر دی گئی۔
دوسری جانب ایران میں شہری موجودہ صورتحال سے باخبر رہنے کے لیے سرکاری ذرائع کے بجائے غیر ملکی ویب گاہوں اور سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم، خاص طور پر انسٹاگرام اور ٹیلی گرام، کا رخ کر رہے ہیں جہاں انہیں متبادل معلومات میسر آ رہی ہیں۔







