انڈین میڈیا کے مطابق مودی نے راجیہ سبھا میں اپوزیشن کی نعرے بازی کے دوران کہا کہ 2002 سے اب تک ایک لمحہ بھی ایسا نہیں گزرا جب ان لوگوں نے مجھے گالی دینے سے گریز کیا ہو۔ کسی نے مجھ سے پوچھا کہ صحت کا راز کیا ہے، میں نے جواب دیا، میں روزانہ دو کلو گالیاں کھاتا ہوں۔
VIDEO | Delhi: Addressing the Rajya Sabha, Prime Minister Narendra Modi said, “...Someone once asked me, ‘Modi ji, what is the secret of your good health?’ I replied, ‘Main daily do kilo gaali khata hun.’” pic.twitter.com/wD50yEmypz
— Press Trust of India (@PTI_News) February 5, 2026
اپوزیشن کے نعروں پر ردعمل دیتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں، مودی تیری قبر کھودے گی اور یہ محض ایک نعرہ نہیں بلکہ ان کی میرے خلاف بدترین نفرت کا اظہار ہے۔
مودی نے کانگریس کی ماضی کی حکومتوں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ گزشتہ ایک دہائی میں وہ ماضی کی غلطیوں کو درست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انڈین وزیراعظم نے مزید کہا کہ کانگریس عوامی مسائل کو سنجیدگی سے نہیں لیتی۔ اس حوالے سے انہوں نے اندرا گاندھی کی ایک مثال بھی دی کہ ایران کے دورے کے دوران اندرا گاندھی نے اپنے والد پنڈت نہرو سے پوچھا تھا کہ ان کو کتنے مسائل کا سامنا ہے، جس پر نہرو جی نے جواب دیا35 کروڑ اور اس وقت انڈیا کی کل آبادی بھی تقریباً 35 کروڑ تھی۔







