امریکی اخبار نیو یارک پوسٹ کے رپورٹر سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ آپ وہیں رہیں کیونکہ آئندہ دو دن میں کچھ ہو سکتا ہے اور ہم پاکستان جانے پر زیادہ مائل ہیں۔
Trump tells The Post US-Iran talks could be happening over next two days https://t.co/U7YbSpGoNZ pic.twitter.com/BNB7ZdeObZ
— New York Post (@nypost) April 14, 2026
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے لیے پاکستان کا انتخاب زیادہ ممکن ہے کیونکہ فیلڈ مارشل بہترین کام کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہی کی کارکردگی کے باعث امریکا مذاکرات کے لیے دوبارہ پاکستان جانے پر غور کر رہا ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق، ٹرمپ نے ابتدا میں رپورٹر سے گفتگو میں مذاکرات کے لیے امریکی وفد کے پاکستان جانے کی تردید کی، تاہم کچھ دیر بعد ہی انہوں نے دوبارہ فون کر کے پاکستان میں مذاکرات کے آئندہ دور کے حوالے سے اشارہ دیا۔
خیال رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور جلد اسلام آباد میں ہونے کی خبریں تیزی سے گردش کر رہی ہیں۔
Trump to NY Post:
— Clash Report (@clashreport) April 14, 2026
Something could be happening over the next two days. We’re more inclined to go Pakistan.
You should stay there, really. Why should we go to some country that has nothing to do with it?
The field marshal is doing a great job. He’s fantastic. He’s doing a great… pic.twitter.com/jOL2repfaN
اس سے قبل ایرانی حکام نے یہ اشارہ دیا تھا کہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں، دوسری طرف کا معلوم نہیں، تاہم اگر مذاکرات کا دوسرا دور ہوتا ہے تو پاکستان ہماری ترجیح ہے۔
واضح رہے کہ برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکا اور ایران کے وفود رواں ہفتے امن مذاکرات کے لیے دوبارہ اسلام آباد آ سکتے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان میں ایرانی سفارت خانے کے ایک اہلکار نے بھی رائٹرز سے گفتگو میں کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور اس ہفتے یا اگلے ہفتے کے آغاز میں ہو سکتا ہے۔






