فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے سلسلے میں نیویارک آمد کے دوران اس وقت غیر متوقع صورت حال کا سامنا کرنا پڑا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قافلے کی سیکیورٹی کے باعث انہیں سڑک پر روک دیا گیا۔

واقعہ اُس وقت پیش آیا جب صدر میکرون اقوام متحدہ میں فلسطین سے متعلق کانفرنس میں شرکت کے بعد نزدیکی فرانسیسی سفارت خانے کی جانب روانہ ہو رہے تھے۔

ان کا قافلہ نیویارک کی ایک مرکزی سڑک پر پہنچا تو وہاں پولیس نے انہیں روک دیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے وضاحت کی کہ صدر ٹرمپ کا قافلہ گزرنے والا ہے، اس لیے تمام راستے بند ہیں۔

ابتدائی طور پر فرانسیسی صدر نے گاڑی سے باہر آ کر پولیس حکام سے بات کرنے کی کوشش کی، لیکن انہیں مؤدبانہ انداز میں آگاہ کیا گیا کہ حفاظتی وجوہات کی بنا پر راستہ کھولا نہیں جا سکتا۔