کینیڈین میڈیا کے مطابق مونٹریال میں لبرل پارٹی کے قومی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے قومی خودمختاری اور دفاعی خود انحصاری کو اپنی حکمت عملی کا بنیادی ستون قرار دیا۔
کینیڈا کے وزیراعظم نے ملک کی دفاعی پالیسی میں نمایاں تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے امریکا پر انحصار کم کرنے اور مقامی فوجی سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے واضح طور پر کہا کہ وہ دور گزر چکا ہے جب کینیڈا کے ہر دفاعی ڈالر میں سے 70 سینٹ امریکا کو جاتا تھا۔
Canadian PM Mark Carney:
— Clash Report (@clashreport) April 12, 2026
The days of our military sending 70 cents of every dollar to the United States are over. pic.twitter.com/hzdkBA9n8M
وزیراعظم کے مطابق عالمی حالات تیزی سے بدل رہے ہیں، اس لیے کینیڈا اب ماضی کے اتحادوں پر مکمل انحصار نہیں کر سکتا اور ضروری ہے کہ امریکا پر دفاعی انحصار کم کرتے ہوئے مقامی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جائے۔







