عالمی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ریاستہائے متحدہ امریکا نے وینزویلا اور اس کے رہنما صدر نکولس مادورو کے خلاف بڑے پیمانے پر کامیاب کارروائی کی ہے، جنہیں ان کی اہلیہ سمیت گرفتار کر کے ملک سے باہر لے جایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ تاحال اس دعوے کی آزاد ذرائع سے فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔






