پاک افغان صورتحال سے متعلق ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا احترام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھا کر رہا ہے، اس لیے وہ اس میں مداخلت نہیں کریں گے۔
I would, but I get along with Pakistan very well. Very, very well. We have a great prime minister. I think Pakistan is doing terrifically well , Trump on intervening in Afghanistan Pakistan conflict pic.twitter.com/7mhmcUV8QF
— Sidhant Sibal (@sidhant) February 27, 2026
اس موقع پر انہوں نے ایران سے متعلق بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ایران سے خوش نہیں ہوں مگر جمعے تک مزید مذاکرات متوقع ہیں، ایران کے ساتھ ڈیل بنانا چاہتا ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف طاقت استعمال نہیں کرنا چاہتا مگر کبھی کبھار طاقت استعمال کرنا پڑتی ہے۔






