ایرانی میڈیا پر نشر ہونے والی ویڈیو میں پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے ایک اہلکار کو ریڈیو کے ذریعے امریکی جنگی جہازوں کو خبردار کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔
Press TV Exclusive: US destroyers Strait of Hormuz transit stunt failed, came close to destructionhttps://t.co/zVeCCKGJlO https://t.co/m348SyV1uz pic.twitter.com/KhKXTTwWA5
— Press TV 🔻 (@PressTV) April 12, 2026
ویڈیو میں اہلکار امریکی جنگی جہاز کو واپس جانے کا کہتا ہے، جس پر امریکی بحریہ کی جانب سے جواب دیا جاتا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کے تحت آزادانہ نقل و حرکت کا حق استعمال کر رہے ہیں اور ایران کو کسی قسم کا چیلنج نہیں کر رہے۔
بعد ازاں ایرانی اہلکاروں کو علاقے میں موجود تمام جہازوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ اگر سمندر میں کوئی جنگی جہاز نظر آئے تو اس سے کم از کم 10 میل کا فاصلہ رکھا جائے، کیونکہ جنگی جہاز کو بغیر کسی وارننگ کے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔







