قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہیں مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورتحال اور خطے میں بڑھتی کشیدگی پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا ٹیلیفونک رابطہ
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) January 14, 2026
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی موجودہ رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ… pic.twitter.com/lsFvflSEF8
وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں امن، مذاکرات اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے قطر کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
دونوں رہنماؤں نے آئندہ دنوں میں باہمی رابطے جاری رکھنے اور قریبی مشاورت برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔






