تفصیلات کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والی عالمی دفاعی نمائش میں 80 ممالک کی مختلف کمپنیوں نے شرکت کی ہے اور مجموعی طور پر 900 سے زائد اسٹالز لگائے گئے ہیں۔
#وزارة_الدفاع تستقبل زوار جناحها في أول أيام معرض الدفاع العالمي 2026، مستعرضةً نشأتها وتاريخها، وقدراتها وإمكاناتها، وبرنامج تطويرها، وابتكاراتها المتقدمة، إلى جانب منظومتها الصحية. #أخبار_المجتمع pic.twitter.com/rIXSzCHczS
— أخبار المجتمع (@SAsocietynews) February 8, 2026
پاکستان کی جانب سے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز، ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا، پاکستان آرڈنینس فیکٹریز، نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن سمیت دیگر ادارے نمائش میں اپنے اسٹالز کے ذریعے شرکت کر رہے ہیں۔
نمائش میں معرکۂ حق ’بنیانِ مرصوص‘ کے دوران پاکستان کی دفاعی لائن کو مضبوط بنانے والے میزائل فتح ٹو سمیت دیگر جدید میزائل سسٹمز نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستانی ڈرون ٹیکنالوجی اور جدید دفاعی سازوسامان بھی نمائش کا حصہ ہیں، جنہیں شرکاء کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔
گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسد کمال کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں عالمی دفاعی نمائش کے انعقاد سے مشرقِ وسطیٰ اور دیگر ممالک کے سامنے پاکستانی دفاعی صنعت کو مؤثر انداز میں پیش کرنے کا موقع ملتا ہے۔
At the World Defense Exhibition in Riyadh, the Pakistan Air Force’s JF-17 Thunder has attracted strong interest from visitors and defence experts, standing out among fighter jets displayed by the US, Saudi Arabia and other countries.#JF17 #PAF #GlobalDefenseExpo #RiyadhExpo… pic.twitter.com/C8hND3u3kw
— Pakistan TV (@PakTVGlobal) February 8, 2026
ان کا مزید کہنا تھا کہ معرکۂ حق کے بعد دنیا بھر میں پاکستانی دفاعی سازوسامان میں بھرپور دلچسپی دیکھی جا رہی ہے۔







