پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 10 سوئس نیشنل، 2 اطالوی، ایک اطالوی-اماراتی، ایک رومانی اور ایک ترک فرد شامل ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں کم عمر ترین 14 سالہ سوئس لیرل بتائی جارہی ہے جب کہ 2 پندرہ سالہ لیرلیں بھی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 16 سے 18 سال کی عمر کے 10 نوجوان بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب پوپ فرانسس نے سوئٹزرلینڈ میں نیا سال منانے والوں کی خوشی ملا پر تبدیل ہونے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
پوپ فرانسس نے سوئٹزرلینڈ میں واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے (اے پی)
🚨 Swiss authorities identify 16 more bodies of people who were killed in a fire at a bar in a Swiss ski resort town Crans-Montana on New Year s Eve ⤵
— Anadolu English (@anadoluagency) January 4, 2026
▪️ Victims include four Swiss women, aged 18, two 15-year-olds, and 14; six Swiss men, aged 31, 20, 18, 17, and two… pic.twitter.com/PvbvFYqBYv
پوپ فرانسس نے سوئٹزرلینڈ میں واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہےـ پوپ نے ایک بیان جاری کرکے متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
سوئس پولیس کا کہنا ہے کہ بار میں آگ لگنے کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔
پولیس کے مطابق بار میں آگ لگنے کے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 119 ہے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو یورپ بھر کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
سوئس پولیس کا کہنا ہے کہ بار میں آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق بار کے 2 مالکان کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔






