قطری میڈیا کے مطابق حملے میں العربی ٹی وی کی عمارت متاثر ہوئی، جس کے بعد چینل کی لائیو نشریات معطل ہو گئیں۔ بیورو چیف کے مطابق اسرائیلی میزائل حملے سے چار منزلہ عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
RUINS of Qatari Al Araby Network’s Tehran HQ after overnight US/Israel bombing WRECKS building pic.twitter.com/w430He3zjf
— RT (@RT_com) March 29, 2026
رپورٹس کے مطابق مذکورہ عمارت ایک رہائشی و کمرشل علاقے میں واقع ہے، جہاں پہلی اور دوسری منزل چینل کے زیر استعمال تھیں، جب کہ دیگر منزلوں پر فزیوتھراپی سینٹر، بیوٹی سیلون، ڈینٹل کلینک اور کیفے موجود تھے۔
خیال رہے كہ حملے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جب کہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔







