امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ گزشتہ کئی ہفتوں سے روس کی مشاورت سے خفیہ طور پر یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا فارمولا تیار کر رہی تھی، جس کی قیادت امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کر رہے ہیں۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے رواں ہفتے اس منصوبے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، جس کے بعد امریکی خصوصی ایلچی نے روسی سفیر اور یوکرینی صدر کے سکیورٹی ایڈوائزر سے تفصیلی بات چیت بھی کی ہے۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے دفاعی پیکیج کی منظوری دے دی،امریکی میڈیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق 28 نکاتی امن روڈ میپ میں یوکرین کی سکیورٹی گارنٹیز، جنگ بندی کے طریقہ کار، یورپ کی مجموعی سلامتی اور مستقبل میں امریکا، روس اور یوکرین کے تعلقات کا فریم ورک شامل ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ امن فارمولا خطے کی صورتحال میں بڑی پیش رفت کا باعث بن سکتا ہے، تاہم وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان تاحال سامنے نہیں آیا۔







