صحافی کے سوال پر کہ آیا سعودی عرب کو ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صدر ٹرمپ نے بتایا کہ سعودی عرب بڑی تعداد میں ایف-35 اور دیگر لڑاکا طیارے خریدنے کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ دنیا کے بہترین طیارے اور میزائل تیار کرتا ہے۔

ابراہیمی معاہدوں کے حوالے سے سوال پر امریکی صدر نے کہا کہ یہ موضوع بھی ملاقات میں زیرِ بحث آئے گا اور امید ہے کہ سعودی عرب جلد اس معاہدے میں شامل ہو جائے گا۔

واضح رہے  کہ اس ملاقات میں دفاع، ٹیکنالوجی اور خطے میں امن و استحکام کے اہم مسائل پر بھی بات چیت متوقع ہے۔