اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری پیغام میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا اس وقت دنیا میں تیل پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے، اس لیے جب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو امریکا کو اس سے مالی فائدہ حاصل ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بطور صدر میرے لیے اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ ایک ’شرپسند سلطنت‘ یعنی ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکا جائے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ اگر ایران ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا تو اس سے نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ پوری دنیا کے لیے سنگین خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: آبنائے ہرمز بند رہے گا، مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈے بند کیے جائیں: ایران
انہوں نے اپنے بیان میں زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔







