غیرملکی نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق انڈیا ٹوڈے کو دیے گئے انٹرویو میں روسی صد کا کہنا تھا کہ یا تو ہم یہ علاقے طاقت سے آزاد کرالیں گے یا یوکرینی افواج پیچھے ہٹ جائیں۔
اس بیان سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس مؤقف کی نفی ہوگئی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ روس جنگ ختم کرنا چاہتا ہے۔ امریکی خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر نے ماسکو میں روسی قیادت سے پانچ گھنٹے طویل بات چیت کی۔
امریکی وفد آج فلوریڈا میں یوکرین کے مذاکرات کار رستم عمروف سے بھی ملاقات کرے گا، پیوٹن کے مطابق مذاکرات میں وہی 28 نکاتی امن تجویز زیرِ بحث رہی جس پر پہلے بھی اختلاف موجود تھا۔
دوسری جانب یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ وہ کوئی ایسا معاہدہ نہیں کرسکتے جس میں یوکرین کی زمین روس کے حوالے کی جائے۔ یوکرین کا آئین بھی کسی قسم کی علاقائی تقسیم کی اجازت نہیں دیتا۔ یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا عمل تبھی مفید ہوگا جب عالمی دباؤ روس پر برقرار رہے۔
🚨🇷🇺🇺🇦 PUTIN: “WE’LL TAKE DONBAS - BY FORCE OR BY SURRENDER”
— Mario Nawfal (@MarioNawfal) December 4, 2025
Putin bluntly says: Ukraine must withdraw from the rest of Donbas - or Russia will take it militarily.
And Kyiv’s answer? A flat absolutely not.
Russia already controls 19.2% of Ukraine - including all of Luhansk,… pic.twitter.com/v0A7GaliDF
تازہ اعداد و شمار کے مطابق روس اس وقت یوکرین کے تقریباً 19.2٪ حصے پر قابض ہے، جیساکہ کریمیا مکمل طور پر (2014 سے)، لوہانسک (100٪)، ڈونیٹسک (80٪ سے زائد)، خیرسون اور زاپوریزیا (75٪ کے قریب) اور دیگر علاقوں کے چھوٹے حصے بھی اسی کے کنٹرول میں ہیں۔
یوکرینی فوج اس وقت بھی ڈونیٹسک کے اہم شہر پوکروفسک کے شمالی حصے کا دفاع کر رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں روسی میزائل اور ڈرون حملوں میں کریوی ریہ میں 6 افراد زخمی ہوئے، جن میں 3 سالہ بچی شامل ہے۔
ان کے علاوہ خیرسون میں 6 سالہ بچی جان سے گئی، اودیسہ میں ڈرون حملوں سے 8 افراد زخمی ہوئے، جب کہ شہری و توانائی انفراسٹرکچر بھی بہت متاثر ہوا۔ روس نے الزام لگایا ہے کہ یوکرین تیل بردار جہازوں اور پائپ لائن ٹرمینلز کو نشانہ بنا کر امن مذاکرات خراب کر رہا ہے۔
مبصرین کے مطابق ماسکو و واشنگٹن کے درمیان شٹل ڈپلومیسی کے باوجود روس اور یوکرین کے ریڈ لائنز ایک دوسرے کے بالکل الٹ ہیں، جس کے باعث کسی فوری معاہدے کا امکان کم دکھائی دیتا ہے۔







