عالمی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق بروسلز میں نیٹو کے دفاعی وزراء کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایلبریج کولبی کا کہنا تھا کہ 2025 میں یورپی ممالک نے نیٹو کی روایتی دفاعی ذمہ داری میں قیادت کرنے کا حقیقی عزم دکھایا۔
Die NATO müsse ihre Bereitschaft und Industriebasis verbessern, um die Bevölkerung zu schützen, so Generalsekretär Mark Rutte @SecGenNATO in Brüssel. Eine Präsenz im ganzen Bündnisgebiet sei essentiell für die Sicherheit, darum habe man "Arctic Sentry" ins Leben gerufen. pic.twitter.com/1O7f49QASF
— phoenix (@phoenix_de) February 12, 2026
انہوں نے کہا کہ اب وقت ہے کہ ہم مل کر آگے بڑھیں، عملی قدم اٹھائیں اور ایک مضبوط بنیاد پر شراکت داری کے تحت کام کریں۔ ہمیں نیٹو کو انحصار کی بجائے شراکت داری کے اصولوں کے مطابق مضبوط کرنا ہوگا، یہ واقعی نیٹو کے اصل مقصد کی طرف واپسی ہے۔
کولبی نے کہا کہ یہ اقدام نیٹو کو اس کے بنیادی تصور یعنی مشترکہ دفاع اور شراکت داری کی بنیاد پر استوار کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔







