عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ زہران ممدانی کو امریکی حکومت سے تاریخی مشکلات کا سامنا ہوگا اور ان کے وعدے پورے ہونے کے امکانات محدود ہیں۔

ٹرمپ کے مطابق زہران ممدانی کو اپنے انتخابی وعدے پورے کرنے کے لیے امریکی صدر سے مالی تعاون درکار ہوگا تاہم انہیں رقم فراہم نہیں کی جائے گی اس لیے ان کو ووٹ دینے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

Featured image (3) (93)
زہران ممدانی یا ان کی انتخابی مہم کی ٹیم کی جانب سے اس بیان پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ (تصویر: یاہو)

صدر کا کہنا تھا کہ زہران ممدانی ری پبلکن پارٹی کے لیے مفید امیدوار ثابت ہو سکتے ہیں۔ ٹرمپ کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نیویارک میں میئر کے انتخابات کی مہم جاری ہے اور مختلف امیدوار اپنی سیاسی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

زہران ممدانی یا ان کی انتخابی مہم کی ٹیم کی جانب سے اس بیان پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

واضع رہے کہ مبصرین کے مطابق ٹرمپ کا یہ بیان نیویارک کی مقامی سیاست میں اثر انداز ہونے کی کوشش ہو سکتی ہے تاہم اس کا انتخابی نتائج پر کتنا اثر ہوگا یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔