وزیراعظم نے کہا کہ ان کارروائیوں میں فتنتہ الخوارج کے 15 دہشت گردوں کا مارا جانا سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور عزمِ صمیم کا واضح ثبوت ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے#NationalSecurity #UnitedNation #PrimeMinisterStatement #PakistanMatters pic.twitter.com/GSZr49fuAu
— Pakistan Matters (@PK_Matters) November 18, 2025
انہوں نے کہا کہ ’عزمِ استحکام‘ کے ویژن کے تحت ہماری فورسز دہشت گردی کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس بھرپور جنگ میں مسلح افواج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔ حکومت اور قوم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔







