امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں بتایا کہ ظہران ممدانی نے ملاقات کی درخواست کی تھی جسے قبول کرلیا گیا ہے۔ ملاقات جمعہ کے روز طے پائی ہے جس میں باہمی امور پر تبادلہ خیال ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا دنیا کی کامیاب ترین معیشت، سعودی عرب ہمارا بڑا نان نیٹو اتحادی ہے: صدر ٹرمپ


واضح رہے کہ رواں ماہ مسلم امیدوار ظہران ممدانی تاریخی کامیابی کے ساتھ نیویارک کے میئر منتخب ہوئے۔ اُن کا مقابلہ سابق گورنر اینڈریو کومو اور ری پبلکن امیدوار کرٹس سلوا سے تھا۔

انتخابی مہم کے دوران ظہران ممدانی اور صدر ٹرمپ کے درمیان تعلقات کشیدہ رہے۔ ممدانی نے ٹرمپ انتظامیہ پر تنقید کی تھی جبکہ ٹرمپ نے بھی انہیں فنڈز روکنے کی دھمکی دی تھی۔ تاہم اب دونوں رہنماؤں کا اوول آفس میں بالمشافہ ملاقات کرنا اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔