جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے بتایا کہ حکومت کی مسلسل مانیٹرنگ کے باعث صوبے میں مجموعی فضائی حالات مستحکم رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد کی سمت سے معمولی آلودگی کا امکان موجود ہے تاہم صورتحال قابو میں ہے۔

سینئر وزیر نے مزید بتایا کہ فصلیں جلانے کی روش کو کم کرنے کے لیے کسانوں کو پرالی بطور ایندھن استعمال کرنے کی جانب راغب کیا گیا ہے، جبکہ ای پی اے کی جانب سے 780 تعمیراتی سائٹس پر سپرنکلرز نصب کیے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر


مریم اورنگزیب کے مطابق اسموگ اسکواڈز کی روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں اور فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف جرمانے بھی کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بھٹوں کی جدید ٹیکنالوجی سے انسپکشن ہو رہی ہے جبکہ شمال مشرقی ہوائیں دوپہر کے وقت زرعی علاقوں سے معمولی دھواں لاسکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ "اس سال اسموگ کم ترین سطح پر ہے، اور نومبر میں نیلا آسمان نظر آنا ہماری کامیاب پالیسیوں کا ثبوت ہے۔"