سرکاری ترجمان سری پونگ انگکاساکلکیاٹ نے بنکاک میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سب سے زیادہ نقصان سونگکھلا صوبے میں ہوا، جہاں 110 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پانی کی سطح میں کمی کے بعد ریسکیو آپریشنز میں تیزی آئی ہے اور عملے کو ان علاقوں تک رسائی مل رہی ہے جو کئی دنوں تک پانی میں ڈوبے رہے۔

رپورٹس کے مطابق جیسے ہی پانی اترنا شروع ہوا، جنوبی خطے کے سب سے بڑے شہر ہاٹ یائی میں مزید لاشیں برآمد ہوئیں، جس کے باعث ہلاکتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

سیلاب نے معمولاتِ زندگی درہم برہم کر دیے۔ کئی علاقوں میں سڑکیں تباہ، گاڑیاں بہہ گئیں اور ہزاروں لوگ پھنس کر رہ گئے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگرچہ بارشوں میں کمی آئی ہے، تاہم جنوبی علاقوں میں کہیں کہیں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔