ذرائع کے مطابق اسپیکر بابر سلیم سواتی نے وزیراعلیٰ کو کہا ہے کہ ابتدائی کابینہ فوری بنائی جائے تاکہ صوبائی حکومت کے معاملات رکے بغیر آگے بڑھ سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ضرورت پڑنے پر کابینہ میں تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: ضلع کرم: پولیس پوسٹ پر خوارج کا حملہ، دو پولیس اہلکار شہید، چار دہشتگرد ہلاک


دوسری جانب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ رکن اسمبلی احتشام خان کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی ارکان منگل کے روز اسلام آباد کا دورہ کریں گے، جہاں وہ پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ اور بعد میں اڈیالہ جیل جائیں گے۔