مقامی صرافہ مارکیٹ میں 12 سو روپے اضافہ ہونے کے بعد فی تولہ سونا بڑھ کر چار لاکھ 43 ہزار 62 روپے ہو گیا ہے، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 29 روپے اضافے سے تین لاکھ 79 ہزار 854 روپے تک پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 12 ڈالر بڑھ کر چار ہزار 204 ڈالر ہو گیا۔
اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ چاندی 265 روپے بڑھ کر چھ ہزار 3 سو 67 روپے ہو گئی، جب کہ دس گرام چاندی 227 روپے اضافے کے ساتھ پانچ ہزار 458 روپے پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 60.9 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔






