چیف الیکشن کمشنر کے مطابق انتخابی عمل کی شفافیت، سیکیورٹی اور بروقت تکمیل  کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان پوری ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن سے متعلق انتظامات مکمل منصوبہ بندی کے تحت کیے جائیں گے تاکہ انتخابات آزاد، منصفانہ اور پُرامن ماحول میں منعقد ہو سکیں۔

راجہ شہباز خان کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا  کہ بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان بھی آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان میں ہونے والے دونوں انتخابات شفافیت اور قانون کی بالادستی کی مثال ہوں گے۔