سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں آئی ٹی برآمدات میں 17.4 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ستمبر 2026 کے مقابلے میں یہ شرح 4.1 فیصد زیادہ رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ، یعنی جولائی سے اکتوبر 2026 کے دوران پاکستان کی آئی ٹی برآمدات ایک ارب 73 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔ اس عرصے میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس سے قبل پاکستان نے مالی سال 2025-26 کے دوران بھی آئی ٹی برآمدات کا نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ گزشتہ مالی سال میں آئی ٹی برآمدات 4 ارب 60 کروڑ ڈالر رہیں، جو اس سے پچھلے مالی سال کے مقابلے میں 20.6 فیصد زیادہ تھیں۔