تاہم، وقت گزرنے کے ساتھ بعض صارفین اپنی پرانی پوسٹس ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں، لیکن ایک ایک پوسٹ تلاش کرکے اسے ہٹانا کافی وقت طلب کام بن جاتا ہے۔
فیس بک میں اس مسئلے کا حل موجود ہے۔ پلیٹ فارم کا ’منیج ایکٹیویٹی‘ (Manage Activity) نامی فیچر صارفین کو بیک وقت متعدد پوسٹس ڈیلیٹ کرنے یا انہیں آرکائیو میں منتقل کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ فیچر ان صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا تھا جو اپنا پرانا مواد آسانی سے صاف کرنا چاہتے ہیں۔ فیس بک کا کہنا تھا کہ لوگوں کی زندگیوں میں وقت کے ساتھ تبدیلیاں آتی رہتی ہیں، اس لیے پرانی پوسٹس کا انتظام آسان ہونا چاہیے۔
اس فیچر کو کیسے استعمال کریں؟
اس کے لیے فیس بک کھولیں اور مینیو میں جا کر ’سیٹنگز اینڈ پرائیویسی‘ (Settings & Privacy) کے بعد ’ایکٹیویٹی لاگ‘ (Activity Log) کا انتخاب کریں۔
اس کے بعد ’منیج ایکٹیویٹی‘ کے آپشن پر کلک کریں۔ یہاں آپ اپنی پرانی پوسٹس کو تاریخ، کیٹیگری یا دیگر دستیاب فلٹرز کی مدد سے تلاش کر سکتے ہیں۔
مطلوبہ پوسٹس منتخب کرنے کے بعد انہیں ڈیلیٹ یا آرکائیو میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح صارفین کو برسوں پرانا مواد تلاش کرنے کے لیے مسلسل اسکرول کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔
فیس بک کے مطابق ڈیلیٹ کی گئی پوسٹس 30 دن تک ایک مخصوص فولڈر میں موجود رہتی ہیں۔ اس دوران انہیں بحال کیا جا سکتا ہے، جبکہ 30 دن مکمل ہونے کے بعد وہ مستقل طور پر ڈیلیٹ ہو جاتی ہیں۔ صارفین چاہیں تو اس مدت سے پہلے بھی انہیں خود ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔







