ترجمان وزارتِ قانون و انصاف کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسپین میں ہوپ آف اوورسیز پاکستانیز کے زیرِ اہتمام اوورسیز انٹرنیشنل کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وفاقی وزیر نے اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر کو ملکی معیشت کے استحکام میں ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کے مسائل کے حل کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور حکومت ان کی فلاح و بہبود، سہولت اور قانونی تحفظ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
کنونشن سے چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سید قمر رضا شاہ، پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظہور احمد، قونصل جنرل بارسلونا مراد علی وزیر، ہوپ آف اوورسیز پاکستانیز کے سرپرست چوہدری ساجد تارڑ، چوہدری امانت حسین مہر، مہران تارڑ، سعید شیخ، چوہدری ساجد گوندل اور رکن پاکستان بار کونسل محمد احسن بھون نے بھی خطاب کیا۔
مقررین نے ہوپ آف اوورسیز پاکستانیز کے کردار اور اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کنونشن کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی۔






