تفصیلات کے مطابق یہ گھریلو حادثہ صبح تقریباً 4:30 بجے پیش آیا، جب وہ واش روم میں چلتے ہوئے پھسل کر گر پڑے۔ گرنے کے نتیجے میں ان کے سر پر شدید چوٹ آئی اور جسم کے مختلف حصوں پر بھی زخم آئے۔
ذرائع کے مطابق جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو متعدد مقامات پر چوٹیں آئی ہیں۔ ابتدائی طبی معائنے کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں منتقل کر دیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا علاج کر رہی ہے اور ان کی حالت کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اپنے گھر میں گر گئے
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) February 11, 2026
اسپتال میں داخل pic.twitter.com/9OjJrdQ3Wr
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل (ر) باجوہ کے سر پر گہرا زخم آیا ہے اور وہ تاحال آئی سی یو میں زیرِ علاج ہیں۔






