یہ خواب ہے ننھی فاسٹ بولر آئینہ وزیر کا، جن کی شاندار بولنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ہر طرف ان کے چرچے ہو رہے ہیں۔
ایک مقامی میچ کے دوران جب آئینہ وزیر نے گیند ہاتھ میں لی اور رن اپ لیا تو شائقین شاید اس لمحے کی اہمیت سے ناواقف تھے۔ برق رفتاری، عمدہ لائن اینڈ لینتھ اور غیر معمولی اعتماد کے ساتھ کی گئی بولنگ نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔
کم عمری کے باوجود ان کی مہارت اس بات کا ثبوت بنی کہ ٹیلنٹ نہ عمر کا پابند ہوتا ہے اور نہ وسائل کا محتاج۔
ویڈیو منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے ننھی کرکٹر کو مستقبل کی اسٹار قرار دینا شروع کر دیا۔ کمنٹس میں انہیں پاکستان کرکٹ کی نئی امید اور آنے والے وقت کی نمایاں فاسٹ بولر کہا گیا۔
شمالی وزیرستان کی ننھی اسٹار علینہ وزیر نے اپنی شاندار باؤلنگ سے سب کو حیران کر دیا! 👏🏏
— Resham Saleem🇵🇰🐅 (@ReshamSaleem3) February 19, 2026
بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے ایسی اسکل اور اعتماد دکھایا کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
یہ ہے پاکستان کی اصل ٹیلنٹ جہاں جذبہ ہو، وہاں میدان خود راستہ دے دیتا ہے۔ 🇵🇰🔥❤️ pic.twitter.com/JOyA1uOLSX
یہ ویڈیو جب پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی تک پہنچی تو انہوں نے بھی آئینہ وزیر کی صلاحیتوں کو سراہا۔
جاوید آفریدی نے اعلان کیا کہ آئینہ وزیر کو زلمی ویمن لیگ کا حصہ بنایا جائے گا تاکہ انہیں باقاعدہ کوچنگ، تربیت اور آگے بڑھنے کے بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
خیال رہے کہ یہ اعلان صرف ایک باصلاحیت بچی کے لیے اعزاز نہیں بلکہ ان تمام لڑکیوں کے لیے امید کی کرن ہے جو دور دراز علاقوں میں محدود وسائل کے باوجود بڑے خواب دیکھتی ہیں۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیاں اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں الحاق کی کوششیں امن کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہیں، پاکستان
آئینہ وزیر کی کہانی اس حقیقت کو اجاگر کرتی ہے کہ اگر مواقع فراہم کیے جائیں تو پاکستان کے ہر کونے سے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آ سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اگر آئینہ وزیر کو مسلسل رہنمائی اور پیشہ ورانہ تربیت میسر رہی تو وہ مستقبل میں قومی سطح پر نمایاں مقام حاصل کر سکتی ہیں۔
بعید نہیں کہ کل کو یہی ننھی فاسٹ بولر پاکستان کی قومی جرسی پہن کر بین الاقوامی میدانوں میں ملک کا نام روشن کرے اور شاید اُس دن دنیا یہ کہے کہ یہ وہی بچی ہے جس کی ویڈیو کبھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔







