چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین ایران کے جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے جائز حق کو تسلیم کرتا ہے اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش رکھتا ہے،بیجنگ اس معاملے میں تعمیری کردار ادا کرے گا، جس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں انصاف کی بالادستی، امن قائم رکھنا اور جنگ کے پھیلاؤ کو روکنا شامل ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ فریقین فوری طور پر فوجی آپریشنز بند کریں اور کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنائیں،ایرانی جوہری مسئلہ بلآخر سیاسی اور سفارتی حل کی طرف لوٹے گا اور کسی بھی ملک کو علاقائی امن کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے زور دیا کہ ایران میں حالیہ فوجی کارروائیاں خطے میں دیگر ممالک کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں اور عالمی برادری کو فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ جنگ پڑوسی ممالک تک نہ پھیلے۔
واضع رہے کہ چین کی یہ بیان بازی عالمی سطح پر امن کی کوششوں اور فوجی کارروائیوں کے روک تھام کے لیے اہم قدم ہے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔







