وفد کو پاکستان کی سفارتی کوششوں و اقدامات پر اعتماد میں لیا گیا۔ ایران اور خلیجی ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں کی جانب سے پاکستانیوں کی سہولت کیلئے اقدامات پر بھی آگاہی دی گئی۔
ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ اور وزیرِ مملکت طلال چوہدری بھی شریک تھے۔
ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ اور وزیرِ مملکت طلال چوہدری بھی شریک تھے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے قطر کے سفیر علی بن مبارک الخاطر سے اہم ملاقات کی جس میں خطے کی سلامتی، پاک افغان کشیدگی اور ایران پر امریکہ و اسرائیل کی جنگ کے اثرات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قطر کی پالیسی ماضی میں افغانستان اور غزہ کے حوالے سے ہمیشہ مثبت اور تعمیری رہی ہے، جس سے عالمی سطح پر قطر کے وقار میں اضافہ ہوا ہے، اس موقع پر امید ظاہر کی کہ قطر پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی ختم کرنے میں ایک مصالحانہ کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس تنازعے سے دونوں ممالک کو نقصان پہنچ رہا ہے اور خطے کے مسلمان ممالک کو آپس کے اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے، قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی کا مصالحانہ کردار ہمیشہ قابل ستائش رہا ہے اور اسی وجہ سے پاکستان کے عوام بھی امیر قطر کا احترام کرتے ہیں۔
وزیرِ اعظم سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، امیر جماعت اسلامی کو افغانستان، ایران اور مشرق وسطی ٰو خلیج کے موجودہ حالات پر اِن کیمرہ بریفنگhttps://t.co/7hcW795AXH pic.twitter.com/Gv5akN3K68
— PTV News (@PTVNewsOfficial) March 5, 2026
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ سفیر قطر کی مدد سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان عوامی سطح پر اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دیا جائے تاکہ خطے میں امن و ترقی کے لیے عملی اقدامات کیے جا سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی قیادت اور عوام، خطے میں تنازعات کے حل کے لیے قطر کی مصالحتی پالیسی کی قدر کرتے ہیں اور امید ہے کہ قطر کی ثالثی سے خطے میں پائیدار امن قائم ہوگا۔







