اس مہم میں شرکاء اپنے دوستوں کو پلیٹ فارم پر مدعو کر کے فی مستند ریفرل 30 ڈالر تک انعام حاصل کر سکتے ہیں۔ اس مہم کے لیے مجموعی طور پر 10 لاکھ ڈالر کے انعامات مختص کیے گئے ہیں۔
اس کے ساتھ انہیں لکی ڈرا میں شامل ہونے کا موقع بھی ملے گا، جہاں جیتنے والوں کو ایک اونس تک سونا دیا جائے گا جو ایکس اے یو ٹی (ٹیثر کا ٹوکنائزڈ گولڈ) کی صورت میں ادا کیا جائے گا۔
یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی مالیاتی منڈیوں میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے اور سرمایہ کار حقیقی اثاثوں، خصوصاً سونے سے منسلک سرمایہ کاری کی طرف زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔
اس مہم کا مقصد بھی ایسے ڈیجیٹل مالیاتی مصنوعات کو فروغ دینا ہے جو حقیقی سونے کی پشت پناہی رکھتی ہیں اور نسبتاً زیادہ استحکام فراہم کرتی ہیں۔
مہم کے دوران صارفین کو اسٹیبل کوائن کی بنیاد پر ایک کروڑ ڈالر تک کے فکسڈ انکم مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے، تاکہ غیر یقینی معاشی حالات میں زیادہ مستحکم منافع حاصل کیا جا سکے۔
یہ مہم 25 مارچ 2026 تک جاری رہے گی۔ اس دوران صارفین بائی بٹ پلیٹ فارم پر دوستوں کو مدعو کرنے، ٹریڈنگ کرنے اور مختلف سرگرمیوں میں حصہ لے کر انعامات حاصل کر سکیں گے۔
ہر مستند ریفرل پر صارفین کو 30 ڈالر تک انعام اور لکی ڈرا میں شرکت کا موقع ملے گا، جہاں انعامات کی مالیت ایک اونس سونے تک ہو سکتی ہے، جو ایکس اے یو ٹی ٹوکن کی صورت میں دی جائے گی۔
ہر اہل شرکت کو کم از کم ایک یقینی انعام ملے گا، جب کہ لکی ڈرا کے ذریعے زیادہ مالیت کے انعامات جیتنے کے اضافی مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: پینٹاگون سے معاہدے پر اختلاف، اوپن اے آئی کی سینئر عہدیدار نے استعفیٰ دے دیا
اس کے علاوہ محدود مدت کے لیے 12 فیصد سالانہ منافع کے ساتھ ایکس اے یو ٹی پر مبنی کمائی کا ایک خصوصی پروگرام 21 دن کے لیے پیش کیا جائے گا، جس کے ذریعے صارفین مہم کے دوران بہتر منافع حاصل کر سکیں گے۔
بائی بٹ اور ٹیثر کا کہنا ہے کہ گولڈن منتھ گِیو اوے اور اسٹیبل کوائن کمائی کے پروگرام جیسے اقدامات کے ذریعے وہ سونے کی پشت پناہی رکھنے والی مالیاتی مصنوعات کو فروغ دے رہے ہیں تاکہ صارفین مالیاتی منڈیوں کے اتار چڑھاؤ کے باوجود زیادہ مضبوط رہ سکیں۔
واضح رہے کہ بائی بٹ دنیا کا دوسرا بڑا کرپٹو کرنسی ایکسچینج ہے جو عالمی سطح پر 8 کروڑ سے زائد صارفین کو خدمات فراہم کر رہا ہے۔ 2018 میں قائم ہونے والا یہ پلیٹ فارم غیر مرکزی ڈیجیٹل دنیا میں زیادہ کھلا اور مساوی مالیاتی نظام بنانے کے لیے کام کر رہا ہے اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے بڑے پروٹوکولز کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے جدید مالیاتی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔







