بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے مختلف شہروں بشمول لکھنؤ اور حیدرآباد میں بھی چاند نظر نہیں آیا۔ ان شہروں میں مسلم علما کونسل نے بھی متفقہ طور پر عیدالفطر 21 مارچ کو منانے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب ملائیشیا، انڈونیشیا اور بنگلادیش میں بھی شوال کا چاند نظر نہ آنے کی اطلاعات ہیں، جہاں عیدالفطر 21 مارچ بروز ہفتہ منائی جائے گی۔