عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 163 ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 4 ہزار 413 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 16 ہزار 300 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 64 ہزار 62 روپے پر جا پہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 13 ہزار 975 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 97 ہزار 858 روپے ہو گئی۔
یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 43 ہزار 600 روپے کی تاریخی کمی کے بعد 4 لاکھ 47 ہزار 762 روپے تک گر گئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 570 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 7 ہزار 454 روپے ہو گئی۔







