اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بجلی کی ترسیلی نظام کو بہتر بنا کر لائن لاسز میں نمایاں کمی لائی جائے۔ انہوں نے توانائی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔
وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ ملک میں توانائی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے قابلِ تجدید توانائی منصوبوں کو فروغ دیا جائے، جب کہ بجلی کے نرخوں کو مستحکم رکھنے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی جائے۔ صارفین کے لیے بلوں کی ادائیگی کو آسان بنانے کے لیے ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی پر بھی زور دیا گیا۔
لاہور: 2 مئی 2026۔
— Prime Minister s Office (@PakPMO) May 2, 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی.
اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ بجلی کے صنعتی اور گھریلو صارفین کے لیے سہولیات پیدا کرنے کے لیے اقدامات لیے جائیں.
وزیراعظم نے بجلی کی ترسیل کے نظام میں… pic.twitter.com/UAEY7j2sPQ
اجلاس میں بجلی چوری کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات جاری رکھنے اور صنعتی ترقی کے لیے بلا تعطل توانائی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات بھی دی گئیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ گھریلو صارفین کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات عوام اور صنعت کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھ کر کی جائیں گی۔
اجلاس میں گھریلو اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے استعمال سے متعلق مختلف سفارشات بھی وزیراعظم کو پیش کی گئیں۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ، وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لگاری، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سمیت متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔







