ذرائع کے مطابق پاک افغان جنگ بندی کا وقت آج شام چھ بجے ختم ہو گیا تھا، جسے اب دوبارہ  دوحہ مذاکرات تک بڑھا دیا گیا ہے۔

عالمی خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق افغان طالبان نے قطری حکام کے ذریعے جنگ بندی کی توسیع میں درخواست کی تھی جسے پاکستان نے مان لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک افغان اعلیٰ سطح کے مذاکرات ہفتے کو شروع ہونے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے دو روز قبل افغان طالبان حکومت کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے عارضی جنگ بندی کی تھی جو آج ختم ہوگئی تھی۔