تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل (برینٹ کروڈ) کی قیمت میں 3.20 ڈالر فی بیرل کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی قیمت 79 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
اسی طرح امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بھی 2.86 ڈالر فی بیرل کم ہو کر 77 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی، جبکہ یو اے ای مربان خام تیل 72 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم ہونے اور تیل کی سپلائی سے متعلق خدشات میں کمی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں پر دباؤ بڑھا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی تھی، اور قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی منفی رجحان برقرار رہا۔






