مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ معاشی اشاریوں، مہنگائی کی صورتحال اور مجموعی اقتصادی اعداد و شمار کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی ریٹ میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت شرحِ سود بدستور 11.5 فیصد رہے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ مانیٹری پالیسی اجلاس میں بھی اسٹیٹ بینک نے شرحِ سود کو اسی سطح پر برقرار رکھا تھا۔