اسٹیٹ بینک کی دستاویز کے مطابق گزشتہ بارہ ماہ میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں دو ارب 52 کروڑ 28 لاکھ ڈالرز اضافہ ہوا، جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 95 کروڑ 37 لاکھ ڈالرز اضافہ دیکھا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 19 ارب 60 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں، جن میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر 14 ارب 56 کروڑ 7 لاکھ ڈالرز ہیں، جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس پانچ  ارب چار کروڑ 43 لاکھ ڈالرز موجود ہیں۔

دستاویز کے مطابق ایک سال قبل پاکستان کے مجموعی ذخائر 16 ارب 12 کروڑ 85 لاکھ ڈالرز تھے۔ اس وقت اسٹیٹ بینک کے پاس 12 ارب 3 کروڑ 79 لاکھ ڈالرز جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر چار ارب 9 کروڑ چھ لاکھ ڈالرز تھے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آٹھ دسمبر کو شیڈول ہے، جس میں پاکستان کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز  کی نئی قسط کے اجرا کا جائزہ لیا جائے گا۔